ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اٹلی:زلزلے میں37ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اٹلی:زلزلے میں37ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Wed, 24 Aug 2016 16:40:43    S.O. News Service

روم ،24؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وسطی اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.2کی شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم اور کم از کم 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد لوگ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔اماٹریس نامی قصبے کے میئر سرگیو پیروزی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا زلزلے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور میں اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔سرگیو پیروزی کے مطابق ہم پہلے ہی متعدد لاشوں کو نکال چکے ہیں اور ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ملبے کے نیچے کتنے افراد موجود ہیں۔

اٹلی کے سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریسکیو سروسز تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچ نہیں پائی ہیں۔امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ پیراگیا شہر کے جنوبی مشرق میں 76کلومیٹر کے فاصلے پر پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10کلومیٹر تھی۔ایک مقامی اخبار کے مطابق روم میں عمارتیں 20سیکنڈ تک لرزتی رہیں۔اماٹریس نامی قصبے کے میئر نے آر اے آئی ریڈیو کو بتایا کہ قصبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا قصبے کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ لوگ ملبے تلے دبے ہیں۔ وہاں لینڈ سلائیڈ ہوئی ہے اور شاید پل بھی گر گئے ہیں۔اٹلی کے شہری دفاع کے ادارے نے اس زلزلے کو شدید قرار دیا ہے۔مقامی اخبار کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 6.4بتائی گئی جس کے بعد کئی شدید جھٹکے آئے۔ماضی کے زلزلوں کے اعداد و شمار کے مطابق خدشہ ہے کہ یہ زلزلہ بھی کافی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔سن 2009میں اکویلا میں آنے والے زلزلے میں جو اٹلی میں بھی محسوس کیا گیا تھا 300افراد ہلاک ہوئے۔


Share: